جواب:
جی ہاں کل قیامت کے دن خدا کو اہل ایمان دیکھیں گے اب رہی بات کہ کس طرح:
1) جس طرح بغیر سمت(direction) اور مکان کے بندوں کو خدا دیکھتا ہے اسی طرح ممکن ہے بندے خود سمت (DIRECTION)اور مکان میں رہتے ہوئے اللہ کو دیکھیں گے اور اللہ بغیر سمت میں ہوگا۔
2) دیکھنے کے لیے ضروری نہیں جس شے کو دیکھا جائے وہ جسم ہی ہو ۔یہ تمام باتیں دیکھنے کے لیے ظاہری شرائط( CONDITION) میں سے ہیں۔
مثال: بلی رات میں چوہے کو دیکھتی ہے ہم نہیں دیکھتے ،جھاڑ پھونک کرنے والا جنات کو دیکھتا ہے اور بات بھی کرتا ہے لیکن ہم نہیں دیکھ پاتے ۔
اسی طرح عقلاً یہ بھی ممکن ہے کہ بغیر شرائط کے اللہ تبارک و تعالی کو دیکھنا ممکن ہو۔
مثال میں پہلی صورت میں شرائط (CONDITION) موجود نہیں مگر دیکھنا متحقق ہے لہذا اس صورت میں بھی اگرچہ ظاہری شرائط موجود نہ ہو لیکن رؤیت (VISION )کا متحقق ہونا ممکن ہے۔