ہیلپ ایکس مسلم ویب سائٹ، جمعیۃ علماء ہند کے صدر حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم کی سرپرستی اور جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا مفتی سید معصوم ثاقب صاحب مدظلہ العالی کی نگرانی میں کام کر رہی ہے۔
اس کا بنیادی اصول یہ ہے کہ اسلام دعوت کا مذہب ہے، اور داعی کبھی بھی نفرت کا رویہ نہیں اپناتا۔ اسلام نے ہمیشہ اپنے مخالفین کو برداشت کیا ہے، اور ہمارا ماننا ہے کہ اُن بھائیوں اور بہنوں کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے جو کسی چھوٹے یا بڑے شبہے، غلط فہمی، لاعلمی یا منفی اثرات کی وجہ سے اسلام سے دور ہو چکے ہیں۔
ہم ان تک نفرت کے ساتھ نہیں بلکہ محبت اور دلسوزی کے ساتھ پہنچتے ہیں۔ ہمارا انداز مددگار کا ہوتا ہے، زبردستی کرنے والے کا نہیں۔ اصل ہدایت دینا اللہ تعالیٰ کا کام ہے، ہم تو صرف خیرخواہی کے جذبے سے دعوت پہنچاتے ہیں۔
اگر کوئی شخص جان بوجھ کر قبول نہ کرے تو ہماری ذمہ داری صرف پیغام پہنچانا ہے، زبردستی منوانا نہیں۔ ہمارا انداز گفتگو ایسا نہیں ہوتا جو کسی کو تذلیل یا مذاق کا احساس دلائے، بلکہ ہم مکمل ہمدردی اور عزت کے ساتھ ان کی بات سنتے اور ان کے شبہات کا جواب دیتے ہیں۔
اس کام کے لیے جید علماء کی ایک ٹیم موجود ہے جو ان افراد کے سوالات کا سنجیدگی سے جائزہ لیتی ہے اور اطمینان بخش جوابات فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے تاکہ اُن کے ذہن کو سکون حاصل ہو اور وہ حق کی طرف راغب ہوں۔ ​

New Updates

New Posts

سوال : اللہ تعالی فرماتا ہے زیادہ قسمیں اٹھانے والا ذلیل ہوتا ہے اور اللہ تعالی قرآن مجید میں بار بار قسمیں کھاتا ہے قرآن میں یہ تضاد ہے لہذا قرآن یا تو اللہ کی کتاب نہیں یا نعوذ باللہ جو اللہ اس میں بول رہا ہے وہ خود جھوٹا ہے کہ پہلے زیادہ قسمیں کھانے والے کو ذلیل کہا پھر خود ہی زیادہ قسم کھانے لگا ۔

Read More »

Watch YouTube Videos

قرآن مجید

(قرآن پاک کے متعلق اعتراضات کے جوابات)

مذہب اسلام

مذہب اسلام سے متعلق اعتراضات کے جوابات

محمد رسول اللہؐ

(پیغمبر اسلام حضرت محمد رسول اللہؐ کے متعلق اعتراضات کے جوابات)

اللہ تعالیٰ

(ذات باری تعالیٰ "اللہ" کے متعلق اعتراضات کے جوابات)

متفرق

متفرق مسائل کے متعلق اعتراضات کے جوابات

معجزات رسول اکرم ﷺ

(معجزات رسول اکرم ﷺ کے متعلق اعتراضات کے جوابات)

تعداد ازواج

(تعداد ازواج کے متعلق اعتراضات کے جوابات)

خواتین کے حقوق

(خواتین کے حقوق کے متعلق اعتراضات کے جوابات)