جواب:
کافر اسے کہتے ہیں جو جھٹلاتا ہے یا پھر انکار کرتا ہے اسلامی اصطلاح میں کافر کا مطلب ہے جو اسلام کی تعلیمات(Teachings) اور اس کی سچائی کو جھٹلاتا یا چھپاتا ہے اور جو شخص اسلام کا انکار کرتا ہے۔
یہ کافر کہنا کوئی گالی(abuse) نہیں ہر ایک مذہب کا ماننے والا اس کے مذہب کے نہ ماننے والے شخص کو کافر کہہ سکتا ہے چونکہ اس کے نزدیک وہ شخص اس کے مذہب کا انکار کر رہا ہے اور اسی انکار کرنے والے کو کافر کہتے ہیں ۔
قرآن کریم نے بھی غیر مسلم کو کبھی گالی نہیں دی بلکہ قرآن کریم ہر غیر مسلم کو ان کے اصل مذہب کا لحاظ کرتے ہوئے مخاطب کیا ہے جیسے یہودی، نصاری ،مجوسی وغیرہ اور ان کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت اور رسالت کی تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے کافر کے لفظ سے بھی تعبیر کیا ہے اگر کافر کا لفظ گالی ہوتا تو سب سے پہلے اہل عرب خصوصاً قریش اس زمانے میں اس لفظ پر اعتراض کرتے ہیں لہذا یہ سمجھ میں آیا کہ لفظ کافر کالی نہیں ہے ۔