سوال : ہر عقلمند اور غیر متعصب شخص جان سکتا ہے کہ اکثر حدیثوں کے معانی حقیقت کے خلاف ہے؟
جواب :
جتنی بھی صحیح حدیثیں ہیں ان میں سے کسی کی متعلق کوئی یہ کہہ نہیں سکتا کہ ان کے مضمون عقل کے خلاف ہیں۔ رہی بات معجزات کی جو عادات کے خلاف ہیں یا جنت دوزخ کے بعض حالات یا فرشتوں کے احوال جن کی مثال اس دنیا میں موجود نہیں ہے اگر معترض ان چیزوں کو اس لیے بعید سمجھتا ہے کیونکہ وہ دلیل کے اعتبار سے بھی محال ہیں۔ تو معترض حضرات کے ذمے اس بات کے دلائل پیش کرنا ضروری ہوگا کہ وہ فی الحقیقت محال ہے یا نہیں اور ہمارے ذمے ان کا جواب دینا بے شک لازم ہوگا۔
اور اگر وہ محض اس لیے انکار کرتے ہیں کہ یہ باتیں محض عادت کے خلاف ہیں یا اس دنیا میں اس کی مثالیں نہیں پائی جاتی تو اس اعتراض کا ہمارے نزدیک کوئی اعتبار نہیں کیونکہ اگر معجزہ عادت کے موافق ہو تو وہ حقیقت میں معجزہ ہو ہی نہیں سکتا۔