میرا یہ سوال ہے کے جنت میں کونسی شریعت ہوگی؟ یعنی کے جنت میں کونسے قوانین ہونگے ؟ میں نے ایک کتاب میں پڑھا ہے کے جنت میں صرف نکاح اور شریعت ہوگی اس کا کیا مطلب ہے ؟
جواب :
جنت میں کونسی شریعت اور کونسے قوانین ہوں گے یہ بات جنت میں جانے کے بعد معلوم ہو جائے گی، پہلے جنت تک لے جانے والے شرعی احکام کو بجا لانے کی فکر کریں۔ جنت میں نکاح کا عمل ہوگا، قرآن میں ہے: وَزَوَّجْنَاہُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍ ۔ ترجمہ: اور ہم ان کا نکاح بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے کردیں گے۔