جواب :
داڑھی ایک ایسی چیز ہے کہ اس سے چھوٹے بڑے کی تمیز ہو جاتی ہے اور مردوں کے لیے ایک قسم کے جمال کا باعث بنتا ہے اور داڑھی منڈوانے میں اللہ کی تخلیق میں تبدیلی کرنا لازم آتا ہے
اور یہ بھی ہے کہ اگر داڑھی صاف کرنا جمال کا باعث ہوتا تو اللہ تعالی سب سے پہلے انبیاء علیہم السلام کو صاف کرنے کا حکم دیتے
اور مونچھیں کتروانے کی وجہ یہ ہے کہ جب مونچھیں بڑی بڑی ہوتی ہیں تو جب وہ شخص کچھ کھاتا پیتا ہے تو وہ اس کے منہ میں لگ جاتی ہے اور مونچھ کے میل کچیل میں مل جاتی ہیں۔ چونکہ اسلام نے صفائی کا حکم دیا ہے جیسا کہ اس حدیث میں ہے الطهور شطر الايمان.
لہذا صفائی کی بنا پر مونچھیں کتروانے کا حکم دیا ہے۔