سوال : کیا خدا کو دنیا بنانے میں چھ دن لگے جبکہ قرآن کریم میں لکھا ہوا ہے کہ کن( ہو جا) کہنے سے دنیا ہو گئی پھر چھ دن لگنا جھوٹ ہے ؟
جواب:
قرآن میں یہ کہیں نہیں لکھا گیا کہ کن کہنے سے دنیا ہو گئی ۔۔وہ یوں ہے کہ جب خدا کسی چیز کو پیدا کرنا چاہتا ہے تو اس کو صرف كن( ہو جا) کہتا ہے تو وہ ہو جاتی ہے اس تذکرہ کو چھ دن والے تذکرہ سے کوئی اختلاف نہیں دنیا کی مختلف حالتیں خدا نے پیدا کی ہیں۔ جب کسی حالت و کیفیت (CONDITION)کو حکمت کے تقاضے کے اعتبار سے پیدا کرنا چاہا ہو جا کہا تو وہ حالت و کیفیت پیدا ہو گئی. آپ نے اگر بچے کی پیدائش پر غور کیا ہوگا تو آپ کو یقیناً معلوم ہوگا بظاہر بچے کی پیدائش میں کچھ مدت ( چھ مہینے سے زائد) لگ جاتے ہیں مگر حقیقت میں اس کی بے شمار حالتیں ہوتی ہیں. جو کہ ہر وقت بدلتی رہتی ہیں اور ہر وقت خدا اپنی قدرت کے قانون(LAW OF NATURE)سے کن کہتا ہے اور وہ ہو جاتی ہے بس دونوں آیتوں کے مطلب میں کوئی اختلاف نہیں۔