سوال : قرآن کو اللہ نے عربی میں اتارا تو عرب لوگوں کے لیے آسانی ہو گئی اور دوسری زبان بولنے والوں کے لیے مشکل ہو گیا تو خدا اس سے طرفداری کرنے والا ثابت ہوا؟
جواب:
اس کا جواب خود قرآن کریم نے دیا ہے۔
ولو جعلناه قرانا اعجميا لقالوا لولا فصلت اياته ءاعجمي وعربي۔( سورة حم السجده :44 )
ترجمہ: اگر ہم قرآن کو عربی کے سوا کسی اور زبان( LANGUAGE) میں اتارتے تو عرب لوگ کہتے اس کے حکموں کو واضح کیوں نہیں کیا ؟کلام عجمی اور مخاطب عربی۔ چونکہ اول مخاطب (FIRST ADDRESSEE)قرآن کریم کے عرب لوگ تھے اس لیے عربی زبان میں نازل کیا انہوں نے اس کو سمجھ کر دوسرے لوگوں کو سمجھا دیا ہے یہی عین انصاف ہے۔