سوال : سب کو برائی کرانے والا ہر ایک کا دشمن شیطان ہے۔ اس کو خدا نے پیدا ہی کیوں کیا؟ کیا خدا آئیندہ کی بات نہیں جانتا تھا ؟
جواب:
خدا نے جو کچھ پیدا کیا اس کی حکمت تو وہی جانتا ہے اور اس نے ہر عقل رکھنے والے کو اپنے اختیار سے کرنے والا بنایا ۔اس نے شیطان کو پیدا کیا اور وہ جانتا تھا کہ بندوں کو بہکائے گا اس کے باوجود اس نے محض اپنی مہربانی سے اعلان کر دیا۔ فمن تبعك منهم فان جهنم جزاؤكم جزاء موفورا (سورة بني اسرائيل:63) ان عبادي ليس لك عليهم سلطان (سورة بني اسرائيل:65) ترجمہ اے شیطان جو تیرى پیروی کرنے والے ہوں گے تم سب کا ٹھکانہ جہنم میں ہوگا۔ میرے نیک بندوں پر تیرا اختیار ہرگز نہ ہوگا۔ یاد رہے کہ شیطان کسی کو ہاتھ پکڑ کر گمراہ نہیں کرتا بلکہ محض برا راستہ بتلا دیتا ہے ۔لوگ خود برا راستہ اختیار کرتے ہیں ہاں اس کی شیطانیت کو اتنا ہی اختیار ہے جتنا کہ کسی برے ساتھی کا اثر ہوتا ہے۔ اور یہ شیطان کا گمراہ کرنا بھی اسی وقت ہوتا ہے جب آدمی خدا سے اپنا تعلق توڑ دیتا ہے۔