سوال : اللہ تعالی بغیر کسی سبب کے جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے بغیر کسی باعث کی ہدایت دیتا ہے ؟
سوال:
اللہ تعالی بغیر کسی سبب کے جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے بغیر کسی باعث کی ہدایت دیتا ہے جیسا کہ سورہ انعام میں ہے (من يشاء الله يضلله ومن يشاء يجعله على صراط مستقيم )؟
جواب:
آپ کا یہ دعوی( claim) اس آیت سے ثابت نہیں ہے۔ خود اس آیت کے ترجمہ سے آپ کا دعوی باطل ہو رہا ہے۔ اس لیے کہ آیت میں بے سبب اور بے باعث کا لفظ نہیں ہے اور رہی بات اللہ کے مشیت کی وہ جو بھی کام کرتا ہے بغیر حکمت( wisdom)کے نہیں کرتا اور خواہ حکمت ہمیں معلوم ہو یا نہ ہو۔