img
img

سوال : خدا کو کس نے پیدا کیا ؟

اعتراض :

اگر یہ مان لیا جائے کہ کوئی خدا ہے جس نے ساری کائنات کو پیدا کیا، تو پھر سوال یہ ہوتا ہے کہ خدا کہاں سے آیا؟ اس کو کس نے پیدا کیا؟

جواب:

پہلے یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ خدا کے لیے واجب الوجود (Necessary Being) ہونا ضروری ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ اس ذات کو کہتے ہیں جس میں تمام صفاتِ کمالیہ (Perfect Attributes) پائی جاتی ہوں اور جو ہر طرح کے عیوب سے پاک ہو۔

اگر ہم اللہ تعالٰی کو واجب الوجود (یعنی جس کا وجود خود بخود ہو) نہ مانیں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ اپنے وجود کے لیے کسی اور کا محتاج ہے، اور محتاج ہونا ایک نقص (deficiency) ہے۔ جبکہ اللہ تعالیٰ ہر قسم کے نقص اور عیب سے پاک ہے۔ لہٰذا، لازمی طور پر یہ ماننا پڑے گا کہ اللہ کی ذات واجب الوجود (Necessary Being) ہے۔

اب جب یہ بات ثابت ہوگئی کہ خدا واجب الوجود ہے، تو اس کے بارے میں یہ سوالات کہ “خدا کو کس نے پیدا کیا؟” یا “وہ کب پیدا ہوا؟” عقلی طور پر غلط ثابت ہو جاتے ہیں۔ ایسے سوالات صرف ممکن الوجود (Possible Being) یعنی مخلوق کے بارے میں کیے جا سکتے ہیں، نہ کہ واجب الوجود (Necessary Being) کے بارے میں۔

Leave A Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *