سوال : وجود باری تعالیٰ پہ دلائل دیجیےقابلِ مشاہدہ اور قابلِ تجربہ چیزوں کو لے کر انہیں ایک غیر مشاہداتی اور ماورائی خدا پر فٹ کرنا کیسے صحیح ؟
جواب : کس منطق سے یہ اصول ثابت ہے کہ قابل مشاہدہ سے غیر مشاہداتی پر استدلال کرنا صحیح نہیں ۔ ملحد کے مطابق اس مشاہداتی کائنات سے کسی خدا کا وجود ثابت نہیں ہے ۔ تو موجود نہ ہونا عدم(nothing) کہلاتا ہے اور عدم غیر مشاہداتی چیز ہے ۔ تو پھر ملحد کا مشاہداتی کائنات کو لے کر غیر مشاہداتی عدم(Nothing) پر فٹ کرنا کس طرح صحیح ہوسکتا ہے کہ خدا معدوم ہے۔ اگر مشاہداتی موجود سے معدوم (nothing) پر دلیل مانی جاسکتی ہے تو مشاہداتی کائنات سے مطلق وجود یعنی خدا پر کیوں دلیل نہیں مانی جاسکتی؟