جواب : یہ ہمارا عقیدہ نہیں کہ خدا خودبخود وجود میں آیا ہے بلکہ ہمارا عقیدہ ہے کہ خدا ہمیشہ سے ہے، البتہ ملحدین کا یہ عقیدہ ضرور ہے کہ کائنات وجود میں ائی ہے اور یہ ایک اثر(effect) ہے اور ہر اثر کیلئے منطقی طور پر علت(Cause) ضروری ہے جو کہ خدا ہے ۔ جس پر اعتراض ہے وہ ہمارا عقیدہ ہی نہیں جو ہمارا عقیدہ ہے اس پر اعتراض نہیں ۔ ملحد کا یہ سوال کہ کائنات کو خود بخود وجود میں آنے میں کیا مسئلہ ہے؟ تو ہمارا سوال ہے کہ اس کیلئے خالق ماننے میں کیا مسئلہ ہے؟