سوال : کیا خدا نے نبی اور صحابہ کو حقیقت چھپا کر غلط فہمی میں ڈالا؟
سوال:
کیا خدا تعالی نے پیغمبر اور اس کے صحابہ کو غلطی میں مبتلا کیا کہ ہزار کو سو کر کے دکھایا اور حقیقت واقعہ کو پوشیدہ رکھا ۔کیا عالم اسباب(universe of causes) میں ایسا ممکن ہے؟
جواب:
یہ رؤیت باعتبار ان کی قوت و دلیری کی تھی۔ سو اس لحاظ سے وہ اسی قدر تھے یہ غلطی نہیں بلکہ چشم حقیقت میں حقیقت واقعہ پر مطلع کیا۔ دنیا میں حس غلطی کرتی ہے خدا تعالی قادر مطلق ہے انسان کے تمام حالت اسی کے قبضۂ قدرت میں ہے رات دن یہی ہو رہا ہے کسی کو کوئی چیز اچھی کر کے دکھاتا ہے اس کو دوسرے کی نظر میں مکروہ بناتا ہے جس قوم اور دولت کا خاتمہ کرنا چاہتا ہے ان کی نظر میں مخالف کو کمزور دکھاتا ہے مخالف کو ان پر جرأت دلا کر مقابلہ کرا دیتا ہے۔
Tag: