سوال : آسمانوں کا وجود کہاں ہے ؟
جواب:
دیکھو یہ مسئلہ ظنی(Suspicious) ہے یا یقینی(Definite). آپ کا کہنا آسمان موجود نہیں یہ قطعی طور پر نہیں ہے اس لیے کہ آج تک جتنی بھی دلیلیں آسمان کے نہ ہونے پر قائم کی گئی ہیں سب کا خلاصہ علم کا نہ ہونا ہے اور علم کے نہ ہونے کے بنا پر آسمان کا نہ ہونا ثابت نہیں ہوتا۔ اور آسمان کا وجود قطعی دلیل سے ثابت ہے کیونکہ آسمان کا وجود بذات خود ممکن(POSSIBLE) ہے یعنی آسمان کا ہونا اور نہ ہونا دونوں عقلاً برابر ہیں اور یہ عقلی مقدمہ(rational case) ہے کہ جس ممکن کے پائے جانے کی خبر کو کوئی سچا دیتا ہے تو اس ممکن(POSSIBLE) کا وجود یقینی طور پر ثابت ہو جاتا ہے اور اس کے وجود کی خبر قرآن شریف نے دی ہے۔ بس ان تینوں مقدموں سے یقینی طور پر ثابت ہو گئی کہ آسمان موجود ہے۔ اگر عقل کے ذریعہ اس کا پتہ لگانا چاہیں تو عقل اس کے متعلق کوئی فیصلہ کر ہی نہیں سکتی زیادہ سے زیادہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ عقل کو وجود کا پتہ نہیں چل پایا۔

