سوال : اللہ نے ابلیس کو پیدا کیا اور قیامت تک اس بات کی مہلت دی ہے کہ لوگوں کو گمراہ کرے ۔یہ بات عقلی اعتبار سے اللہ تعالی کے شان کے خلاف ہے ؟
جواب:
ابلیس کو پیدا کرنے میں بہت سی حکمتیں ہیں کیونکہ اس دنیا کے قائم رہنے میں چیزوں کے ہر ہر جزء میں متضاد اجزاء موجود ہیں جیسے اچھائی کی طرف رہنمائی کرنے والے اور گمراہ کرنے والے ،عقل و نفس، خیر و شر وغیرہ شیطان کو پیدا کرنا اور اس کو باقی رکھنا اس عالم کے باقی رہنے کے اسباب (reasons) کی تکمیل اس کے وجود کے ساتھ ملا ہوا ہے اور عقل کے تقاضے سے یہ باری تعالی کے شان کے خلاف نہیں ہے۔