سوال : اللہ تبارک و تعالی کے بارگاہ میں فرشتوں اور رسولوں کو بھی ہیبت و جلال کی بنا پر کچھ بھی کہنے کا مجال نہیں تھا تو ابلیس کو کیسے جرأت ہو گئی ؟
جواب:
یہ اللہ کے غیض و غضب کے انتہاء کا سخت منظر ہے چونکہ ابلیس کو مردود قرار دے دیا گیا تو اس پر ایک ایسا حجاب حائل ہو گیا جس کے بنا پر اللہ تبارک و تعالی کی عظمت اس کے سامنے پوشیدہ ہو گئی اور بے حیائی اس پر مسلط ہو گئی اور اس نے یہ جرأت کا اظہار کیا۔