جواب :
ممکن ہے کیونکہ فرشتہ وکیل ہے جو کہ مؤکل اللہ تعالی کی طرف سے بھیجا گیا ہے تو یہ اصل میں مؤکل کی بات پر ہی عمل کرنا کہلائے گا جیسے کہ دنیا میں بادشاہ اپنے وکیل کے ذریعے کسی گورنر کے پاس علاقہ چلانے اور اپنی بات پر عمل کرنے کا پیغام بھیجتا ہے اور رعایا کو اپنی بات ماننے کی بھی دعوت دیتا ہے اپنے وکیل کے ذریعے اور گورنر اور رعایا اس وکیل پر بھروسہ کرتے ہیں وکیل جو پیغام لایا ہے اس کو بادشاہ کا پیغام سمجھتے ہیں اور ذرا برابر شک نہیں کرتے تو ایک فرشتہ جو اللہ تعالی کی طرف سے کوئی بات لے کر آیا ہے اس کو کیسے نہ اپنایا جائے بلکہ اس کو تو دنیا والوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ اپنایا جائے گا۔