img
img

سوال : مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ انسان مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہوتا ہے جبکہ انسان مرنے کے بعد نیست و نابود ہو جاتا ہے یہ مسلمانوں کا ایک امر محال نظریہ ہے؟

جواب :

مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ انسان مرنے کے بعد پھر دوبارہ زندہ ہوتا ہے یعنی اسی جسم اور روح کے ساتھ لیکن معترضین کو یہ امر محال (impossible) نظر آتا ہے لیکن جب انسان کا وجود نہیں تھا جب کچھ بھی نہیں تھا تب اس کو وجود میں لایا ایک چیز کو جس کامثل‌ دنیا میں نہیں ہے اس کا ایجاد کرنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن جب ایک بار اس کا ظہور ہو گیا اب دوبارہ اس کو بنانا کوئی مشکل نہیں ہوتا
اسی طرح اللہ نے انسان کو جب اس کا نام و نشان بھی نہیں تھا وجود میں لایا کیا وجود میں ایک بار آجانے کے بعد دوبارہ وجود میں لانا کوئی مشکل ہے جیسے قرآن کریم میں سورۃ الانبیاء میںہے كما بدانا اول خلق نعيده وعدا علينا انا كنا فاعلين
ترجمہ. جس طرح ہم نے پہلی بار پیدا کیا تھا دوبارہ بھی پیدا کریں گے یہ ہمارے ذمہ وعدہ ہے ہم ضرور اس کو پورا کریں گے۔

Leave A Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *