سوال : حدیثوں کے مضمون بھی ایک دوسرے کے مخالف ہیں؟
جواب : ہمارے نزدیک معتبر حدیث وہ ہیں جو کتب صحاح میں منقول ہیں اور جو حدیث ان کے علاوہ کوئی دوسری کتابوں میں پائی جاتی ہیں نہ وہ ہمارے نزدیک معتبر ہیں اور نہ انکا صحیح حدیثوں سے تعارض ممکن ہے اور صحیح حدیثوں میں اگر کہیں تعارض نظر آتا ہے تو عموماً معمولی غور و فکر کے بعد دور ہو جاتا ہے لہذا سچے دل سے اگر حدیثوں کو سمجھنے کی کوشش کی جائے تو یقیناً حدیثوں کے درمیان تعارض معلوم نہیں ہوگا۔