Consulting services can provide valuable insights, strategic guidance, pecialized
1901 Shiloh, Hawaii 81063
سوال :
محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی لالچ دی کہ جنت میں شراب، کباب ،خوبصورت عورتیں اور بھی بہت سی چیزیں ملیں گی۔ اسی طرح غلط اورگندی باتیں بیان کیں جن سے بے وقوف(Foolish) لوگ بہلائے جاتے ہیں ۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے عرب کے لوگوں کو سنایا اور ناواقف بت پرست شہوت کے بندے خوش ہو کر اسلام قبول کر بیٹھے۔
اس قسم کی جنت کو علمائے اسلام کلام الہی سے ثابت کریں ورنہ توبہ کریں ؟
جواب :
پہلی بات جو چیز لالچ میں قبول کی جاتی ہے اگر جس لالچ میں قبول کی گئی ہے وہ چیز حاصل نہ ہو تو اس سے چہرہ پھیر لیا جاتا ہے لیکن تاریخ میں ایسے واقعات نہ کے برابر ہیں کہ اسلام قبول کرنے کے بعد کسی نے اسلام سے رو گردانی کی ہو یہی ثبوت ہے کہ اسلام کسی نہ کسی لالچ کی خاطر قبول نہیں کی۔
دوسری بات قرآن کریم نے جن چیزوں کا تذکرہ کیا ہے ان کو دنیا کے ہم مثل چیزوں پر قیاس کرنا غلط ہے بلکہ وہ ان کو بلکہ وہ ان کی طرح اور بھی لطیف چیزیں ہیں جس کو قرآن کریم نے ثابت کیا ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ جزاء اور سزا دار آخرت میں انسان کے لیے نقلاً اور عقلاً ثابت ہے۔
اور جزاء وسزا کے بیان کی ضرورت ہے پس جس چیز کے بیان سے تمام سابقہ کتابیں خالی تھیں جس نے اس کو بیان کیا وہ شخص یقینی طور پر نبی ہے (تفسیر حقانی1/ 101)۔
