یہ سوال عقلی اعتبار سے سوال کیے جانے کے قابل ہی نہیں ہے۔ کیونکہ کسی چیز کے موجود ہونے کے لیے لازم نہیں کہ ہم کو معلوم ہی ہو۔ زمین پر بہت سارے مقامات اور بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جس کے متعلق ہمیں خبر نہیں۔ پس اگر جنت و دوزخ زمین و آسمان کے اندر ہوں اور ہمیں معلوم نہ ہو تو کیا محال ہے اور اگر زمین و آسمان کے باہر ہو تب بھی کون سی چیز اس کے لیے مانع ہے۔