سوال : اگر اسلام بہترین مذہب ہے تو بہت سارے مسلمان بے ایمان کیوں ہیں؟ اور دھوکے بازی ،رشوت خوری میں کیوں مبتلا ہیں؟
جواب:
اسلام بلاشبہ بہترین مذہب ہے ۔اس کی تعلیمات معاشرے اور ہر ایک شخص کے فطرت کے موافق ہے۔ جو خبرمغربی میڈیا (Western media) اسلام کے متعلق پھیلاتا ہے اسی کو لوگ اسلام کی تعلیمات سمجھ بیٹھتے ہیں۔ لیکن اصل بات یہ ہے اگر اسلام کو سمجھنا ہے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور ان کی تعلیمات کو سامنے رکھ کر سمجھنا چاہیے بہت سارے لوگ ایسے ہیں جو ان کی مکمل تعلیمات پر چلتے ہیں۔ رہی بات مسلمانوں کے اندر غلط کام یہ صرف مسلمان کے اندر نہیں پائے جاتے بلکہ غیر مسلم بھی یہ تمام کام میں مبتلا ہیں بلکہ ہر مذہب میں اچھی برے لوگ پائے جاتے ہیں۔ اب چند مسلمان کو دیکھ کر اسلام کے غلط ہونے کا فیصلہ کرنا یہ تعصب (prejudice) ہے۔