جواب : اسلام میں مرد کو عورت پر کوئی فضیلت نہیں، البتہ شوہر کو بیوی پر ایک درجہ اوپر رکھا گیا ہے اور وہ درجہ قیادت (leadership) کا ہے۔ کیونکہ ہر نظام اور آرگنائزیشن میں ایک ہی قائد (leader) ہوتا ہے، تو شوہر بیوی کے خاندانی نظام (family system) میں یہ درجہ شوہر کو حاصل ہے۔ اسلام نے تو ماں (عورت) کا درجہ یہ بتایا کہ اس کے قدموں کے نیچے جنت ہے۔ جس طرح اسلام نے جنت ماں(عورت) کے قدموں کے نیچے بتائی ہے اور اس لحاظ سے ماں کا درجہ اپنے بیٹے سے اوپر ہے جس سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ عورت مرد سے افضل ہے اور مرد (بیٹا) کمتر ہے، اسی طرح شوہر کو بیوی پر ایک درجہ اوپر ہونا بھی بیوی کی کمتری ثابت نہیں کرتا۔ اگر کسی مرد یا عورت کو اسلام میں فضیلت حاصل ہے تو اس کا معیار تقویٰ ہے۔