سوال : اسلام بھی ایک بت پرست مذہب ہے کیوں کہ مسلمان کعبہ شریف اور حجر اسود کی عبادت کرتے ہیں؟
جواب :
الحمد اللہ ہم مسلمان نہ کعبہ کی عبادت کرتے ہیں نہ حجر اسود کی بلکہ مسلمانوں کا عقیدہ یہ ہے کہ شرک اور بت پرستی (مورتی پوجا) کی جتنی مخالفت اسلام نے کیا ہے دنیا کا کوئ مذہب نہیں کیا ہے . حقیقت یہ ہے کہ مسلمان کعبہ شریف کا طواف کرتے ہیں.مرکزیت اور تنظیم کے لیے اسکی طرف رخ کرکے نماز پڑھتے ہیں. مسلمانوں نے ابتداے اسلام میں اسی تنظیم اور مرکزیت کو حاصل کرنے کے لیے بیت المقدس کی طرف رخ کرکے بھی نماز پڑھی ہے حالانکہ اس وقت کعبہ موجود تھا اور جب کعبہ کی طرف رخ کرنے کا حکم ملا تو اسکی چھت پر چڑھ کر اذان بھی دی ہے. بھلا کونسا مذہب اپنے ماننے والے کو معبود پر چڑھ کر عبادت کرنے کا حکم دیتا ہے یہ اس بات پر دلیل ہے کہ مسلمان اسکی عبادت نہیں کرتا . ہاں کعبہ شریف مسلمانوں کے لیے مرکز اتحاد ہونے کی وجہ سے اسکا احترام اپنی جگہ ہے مگر احترام اور عبادت میں فرق ہے بعض چیز قابل احترام تو ہوا کرتی ہے لیکن قابل عبادت نہین جیسے والدین ہیں کہ ہر مسلمان انکی عزت و احترام تو کرتا ہے لیکن عبادت نہیں کرتا.ایسے ہی خانہ کعبہ-

