سوال : اسلام میں تشدد کی وجہ سے لوگ اسلام چھوڑ رہے ہیں کیونکہ امریکہ میں 23 فیصد لوگوں نے اسلام اس وجہ سے چھوڑا ہے؟
جواب :
اسلام امن و سلامتی کا سرچشمہ اور انسانوں کے مابین محبت اور خیر سگالی کو فروغ دینے والا مذہب ہے جن کو خود اللہ تعالی فرماتے ہیں اے مومنو!امن و سلامتی میں پورے پورے داخل ہو جاؤ اور شیطان کے قدموں کی تابعداری نہ کرو (سورہ بقرہ)
ایک جگہ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ اورزمین میں اس کی درستگی کے بعد فساد مت پھیلاؤ (سورہ اعراف) جبکہ تشدد کا خمیر ظلم اور وحشت سے اٹھتا ہے اورخونریزی وغارت گری سے اس کی کھیتی سیراب ہوتی ہے کائنات کے جملہ ادیان و مذاہب میں انسانی جان کے احترام، وقار اور امن و اطمینان کے ساتھ زندگی گزارنے کے حق کی اولیت دی گئی ہے اس میں اسلام کا درجہ سب سے عظیم ہے دنیا میں اسلامی تعلیمات کے فیض سے انسانی جان کے تحفظ کا حیرت انگیز منظر سامنے آیا اور دنیا میں بڑی بڑی سلطنتوں کے اندر انسانی جان کی ناقدری کے خوفناک واقعات اور ہولناک تماشوں کے سلسلے اسلام کی آمد کے بعد موقوف ہو گئے اور اس طرح دہشت وخونریزی سے انسانیت کو نجات ملی انہی تعلیمات کے باعث ایک مختصر مدت میں عرب جیسی خونخوار قوم تہذیب وشرافت کے سانچے میں ڈھل گئی اور احترام نفس اور امن و سلامتی کے علمبردار ہو کر دنیا کے کونے کونے میں پھیل گئی جس کو قرآن کریم نے اس طرح بیان کیا ہے اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے پر پہنچ چکے تھے تو اس نے تمہیں بچا لیا (سورہ آل عمران)
آج اسی اسلام کو تشدد والا مذہب بنا کر ملحدین اس کے خلاف طرح طرح کے پروپیگنڈے کر رہے ہیں یہ سوال بھی جھوٹ پر مبنی ہے بلکہ تصویر اس کے خلاف ہے امریکہ و یورپ میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مذہب اسلام ہے۔

