سوال : اسلام میں غلام کو آدھے آدھے کر کے بھی خریدنے بیچنے کا مسئلہ بتا رکھا ہے یہ تو انسانیت کی توہین ہے؟
جواب : جس طرح اسلام نے کھانے،پینے، خرید و فروخت کے مسائل بتا رکھے ہیں تو اسی طرح غلام کے مسائل بتائے ہیں جیسے کہ جیلوں میں قیدیوں کے حقوق اور جیل میں رہنے اور باہر نکلنے اور دوسری جیل میں جانے کے مسائل بتائے جاتے ہیں ایسے ہی غلام کو ایک آقا سے دوسرے کے پاس بھیجنے میں کیا حرج ہے؟ کیونکہ غلام تو اب مبیع ہے آقا کی اس لیے آقا کواپنےمبیع بیچنے کا اختیار ہے چاہے تھوڑا تھوڑا کر کے بیچے یا آدھا کر کے یہ انسانیت کی توہین نہیں ہے ورنہ تو اس دنیا کی جیل میں قیدیوں کو قید کر کے رکھنا غلط ہے لیکن ایسا کوئی کہتا نہیں-