سوال : اسلام نے انسانیت کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے ایک مسلم دوسرے کافر؟
جواب:
دنیا میں ہر چیز کے دو پہلو ہیں ایک حقیقت پر مبنی یعنی سچ اور دوسرا جھوٹ لہذا اسلام الہی قانون یعنی خدا کے بنائے ہوئے دستور کا نام ہے باقی تمام ادیان و مذاہب انسانوں کے بنائے ہوئے ہیں جو کہ کفر ہے قرآن کریم سورۃ نمبر ۳/ آیت نمبر ۹/ میں ہے کہ بے شک اللہ تعالی کے نزدیک مقبول دین صرف اسلام ہے اسی طرح اسی سورت میں آیت نمبر 85/ میں ہے کہ دین اسلام کے علاوہ دیگر تمام مذہب و ادیان اللہ تعالی کے نزدیک ناقابل قبول ہے سورۃ نمبر 5/ آیت نمبر تین میں اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ آج میں نے دین اسلام کو مکمل کر دیا اور میں دین اسلام سے راضی ہوں، ان تمام آیات سے ثابت ہوا کہ دین اسلام ہی مکمل اور اللہ تعالی کا پسندیدہ دین ہے جس کا نام ہے اسلام اور جو شخص بھی اس خدائی دین کا انکار کرے یا دوسرے دین وہ مذہب کو اپنائے یہ کفر ہے یعنی انکار کرنا اب یہ اسلام اور کفر کی تقسیم مذہبی تقسیم ہے ایک خدائی دین کو ماننے والے اور ایک انکار کرنے والے اگر ملحدین کو اس تقسیم سے پریشانی ہے تو وہ انکار کرنے والوں کو اسلام کی طرف لے آئیں اور تمام انسانوں کو اسلام قبول کرنے پر مجبور کریںپھراختلاف ختم ہو جائے گا اگر ایسا نہیں کر سکتے تو پھر انتظار کریں آخرت کا،جنت میں یہ تقسیم ختم ہو جائے گی۔

