سوال : غیر مسلم کو مقدس شہر مکہ اور مدینہ جانے کی اجازت کیوں نہیں؟
جواب:
یہ صحیح ہے کہ اسلامی قانون کے اعتبار سے غیر مسلموں کو مکہ اور مدینہ جانے کی اجازت نہیں۔ وجہ یہ ہے کہ جس طرح جو ہندوستان میں رہتے ہیں ان کو وہاں کےفوجی چھاؤنی(Military cantonment) کے حدود میں جانے کی اجازت نہیں ہوتی اور ہر ملک میں کئی علاقے ایسے ہوتے ہیں جہاں عام شہری کو جانے کی اجازت نہیں ہوتی صرف فوجی لوگوں کو یا وہ لوگ جن کا تعلق ملک کے دفاع سے ہے انہیں کو اجازت ہوتی ہے اور اسی طرح اس سے بھی زیادہ آسانی سے سمجھیے کہ ہر ملک کو جانے کے لیے اس ملک کا ویزا کے لیے درخواست دینا پڑتا ہے جو اس ملک میں داخلے کی اجازت نامہ کے طور پر ہوتا ہے ۔اور اس ملک کے قوانین و ضوابط کے شرائط کے ساتھ ویزا منظور کیا جاتا ہے۔ اس شخص کو ان شرائط پر چلنا ضروری ہوتا ہے ہے ۔ٹھیک اسی طرح مکہ اور مدینہ میں اجازت کے لیے جو ویزا ہے وہ کلمۂ طیبہ ہے۔
اور جس طرح پہلی مثال میں کہا گیا کہ ہر ملک میں کچھ علاقے ایسے ہوتے ہیں جہاں عام شہری کو جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔
اس صورت میں کوئی عام شہری یہ اعتراض نہیں کرتا کہ مجھے وہاں کیوں جانے نہیں دیا گیا ٹھیک اسی طرح یہاں پر بھی یہ اسلامی اعتبار سے ممنوعہ علاقہ ہے یہاں پر کسی کو اعتراض کرنے کا حق نہیں۔

