سوال : ایک فرشتہ کافی تھا تو ہزاروں فرشتے بدر میں کیوں آئے؟
سوال:
جنگ بدر میں جو فرشتے اترے اس کے متعلق سوال یہ ہے کہ:
١) ایک فرشتہ تمام ملک کو برباد کرنے کے لیے کافی تھا پھر ہزاروں کی کیا ضرورت تھی ؟
٢) فرشتے اگر اجسام کثیفہ(dense bodies) تھے تو ضرور سب کو نظر اجتے اور مسلمانوں کی جماعت کے 300 آدمیوں کو دکھائی دیتے حالانکہ ایسا نہیں ہوا اور اگر اجسام لطیفہ(subtle bodies) تھے تو ان میں طاقت ہی کیا تھی جو کسی کو قتل کرتے ؟
جواب:
اگرچہ فرشتہ ایک ہی کافی تھا بلکہ فرشتے کی ضرورت ہی نہیں تھی وہ تو بس کن کہہ دیتا کافی تھا اس جگہ پر فرشتوں کو بھیجنا صرف دل کو تقویت پہنچانا اور تقویت ایمان و اعتقاد کے لیے تھا تاکہ معلوم ہو اللہ اپنے مخلص بندوں کی اس طریقے پر بھی مدد کرتا ہے۔