جواب :
سیکس بیوی کی یا باندی کی امانت ہے تو جب امانت ختم ہو جائے گی تو امین بنے گا ہی نہیں تو پھر کیا بیوی اور باندی کے حقوق ادا کرے گا؟ اور باندی سے سیکس (جماع) کی اجازت ہونے پر اعتراض کا حق کسی کو نہیں جس طرح میاں بیوی کے درمیان جنسی ملاپ پر کسی کو اعتراض نہیں اسی طرح باندی سے جماع پر کسی کو اعتراض کا حق نہیں،باندی سے جماع کے جائز ہونے کی وجہ باندی پوری پوری اپنے آقا کی ملک میں آگئی تو پھر آقا جو چاہے کرے اور حلت کی وجہ یہ ہے کہ جب وہ قید ہو گئی تو ان کے شوہروں کی طمع ختم ہو گئی اور دارالاسلام میں آگئی تو ان سے صحبت کرنے کا موقع بھی نہ رہا اور جن کے حصے میں آئی ان کے ساتھ اختصاص بھی پایا گیا اس لیے ان سے صحبت جائز ہوئی۔