جواب :

سب سے پہلی بات یہ کہ آپ کا کہنا عورت سے مباشرت کرنا بیماری کا باعث ہے شاید آپ تجرد اختیار کرنا چاہتے ہیں جو کہ فطری اعتبار سے غلط ہے ۔ ہم دنیا میں دیکھتے ہیں دو شخص برابر غذاء کھاتے ہیں لیکن ایک کے لیے وہ غذاء فائدہ مند ثابت ہوتی ہے لیکن دوسرے کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے ۔جس جگہ یہ قانون ہی نہ ہوگا کہ کوئی غذاء جسم کو نقصان پہنچا سکتی ہے لہذا اس جگہ اعتراض کرنا ہی غلط ہے کہ جسم والا بغیر بیماری کے رہ نہیں سکتا ۔یہ ایسا ہی ہے کہ گرمی کے موسم میں شملہ اور کشمیر والوں کو کہنا تم وہاں گرم کپڑے کیوں پہنتے ہو ارے جب وہاں گرمی ہی نہیں ہے سردی ہے تو پھر گرمی کا کپڑا نہ پہنے تو اور کیا پہنے۔
اسی طرح جنت میں کوئی بیماری ہے ہی نہیں تو اس کا تصور ہی غلط ہے۔