img
img

سوال : عام مسلمانوں کی بنسبت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو زیادہ بیویوں کی اجازت کیوں ملی ؟

جواب:

عام مسلمانوں کو ایک وقت میں چار شادی کی اجازت ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بیک وقت 9 بیویاں تھیں اس سے یہ سمجھنا نہیں چاہیے کہ تمام مسلمانوں کو چار کی اجازت اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو زیادہ کی اجازت ہے۔

بلکہ اگر اس نسبت سے دیکھا جائے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نےنہ تو بیویوں کو طلاق دی ہے اور نہ 9 سے زیادہ آپ نے بیک وقت نکاح کیا ہے۔

عام مسلمانوں کو دیکھا جائے تو وہ ایک وقت میں چار بیویاں رکھ سکتے ہیں اور اگر کوئی بیوی کو طلاق ہو جائے یا پھر کسی کی وفات ہو جائے تو پھر اگر یہ مسلمان نکاح کرنا چاہے تو کر سکتا ہے کوئی حد بندی نہیں۔ حد بندی بس ایک وقت چار نکاح میں ہے اگر اس اعتبار سے دیکھا جائے تو عام مسلمان نو سے بھی زیادہ نکاح کر سکتا ہے۔
لہذا اس طرح مسلمانوں کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی زیادہ بیویاں کی اجازت ظاہر ہوئی۔

Leave A Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *