جواب:

زہد کے لیے لذیذ چیزوں کو چھوڑنا ضروری نہیں ہے اگر ایسا ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نکاح ہی نہیں کرتے ۔بلکہ کم لذات کا استعمال زہد میں داخل ہے ۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جتنے نکاح کیے ہیں آپ کی اصل قوت کے اعتبار سے وہ تقلیل لذات ہی میں داخل ہیں ۔
اس لیے کہ احادیث میں وارد ہے صحابہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اندر 30 مردوں بعض روایات میں 40 مردوں کا طاقت کا اندازہ کرتے تھے۔ لہذا اس اعتبار سے ایک مرد کے لیے چار عورت اور جس کے اندر 30 یا 40 مرد کی قوت ہو اس کے لیے تو 11 کم ہی ہیں۔

٢. اور نکاح کی دوسری وجہ امت کو عورت کے ساتھ برتاؤ کرنے کا طریقہ بتلانا تھا اگر بغیر شادی کے بتلاتے تو شاید کوئی مانتا نہیں لہذا خود نکاح کر کے دوسرے کو عمل سے بتلائے اور دوسری ضروریات بھی سامنے تھی جیسے وہ مسائل اور احکام جو عورتوں کے متعلق ہیں۔