img
img

سوال : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم امی تھے تو ایک امی شخص کیسے ایجادی کام کر سکتا ہے؟

جواب :
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم لکھنا پڑھنا نہیں جانتے تھے پھر بھی ایجادی کام کر سکتے ہیں کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سکھانے والا اللہ ہے اور پڑھا لکھا ہونا ایک عام انسان کے لیے قابل مدح ہے اور نا خواندہ ہونا عیب ہے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے امی نا خواندہ ہونا عیب نہیں بلکہ قابل مدح ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفت کمال بن گئی ہے علوم و معارف اور خصوصیت اور حالات و کمالات کی وجہ سے، کیونکہ اگر علمی عملی اخلاقی کمالات اور ایجادی کام کسی پڑھے لکھے آدمی سے ظاہر ہو تو یہ اس کی تعلیم کا نتیجہ ہوتے ہیں لیکن ایک امی محض نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے قیمتی بیش بہا علوم اور بے نظیر حقائق و معارف کا صادر ہونا ایک کھلا معجزہ ہے جس سے کوئی پڑھا لکھا پرلے درجے کا معاند اور مخالف انکار نہیں کر سکتا مثلا آپ امی ہونے کے باوجود ایسا کلام آپ کی زبان پر آیا ،جس کےچھوٹے سے ٹکڑے کی مثال لانے سے دنیا عاجز ہو گئی ۔
مثال: متکبر کا لفظ عام انسان کے لیے عیب ہے مگراللہ تعالی کے لیے صفت ہے تو معلوم ہوا کہ آپ کے امی ہونے کے باوجود اس دنیا میں کوئی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ اچھے کمالات و صفات و صلاحیت والا کوئی نہیں ہے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ایجاد ی کام کرنے پر اعتراض ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Leave A Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *