سوال:

جبکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی آخرت کا علم نہ ہو سکا اور نہ ہی اپنی بیٹی یا کسی اور کو جنت کا یقین نہ دلاسکے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کیوں کی جائے؟ پھر کیسے آپ مسلمانوں کو ابدی نجات(Eternal salvation) دلا سکیں گے؟

جواب:

 رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے سب سے پہلے جنت کا دروازہ کھولا جائے گا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے پہلے جنت میں داخل ہوں گے۔
(مشکوۃ شریف۔ فضائل سید المرسلین. الفصل الاول)
سید الکونین صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ جنت کے عورتوں کی سردار ہوں گی۔
(مشکوۃ شریف ۔الفصل الاول .باب مناقب اہل بیت النبی)
پس جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سچے دل سے ایمان لائے اور آپ کے ارشادات پر عمل کرے تو قرآن پاک اس نیک بخت اور خوش قسمت انسان کو ابدی نجات پانے اور جنت میں داخل ہونے کی بشارت دیتا ہے ۔
لہذا معلوم ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی میں ہی ابدی نجات ہے۔