اگر سوال کرنے والا دھوکہ کہ معنی سے باخبر ہوتا تو یہ کلمہ زبان پر نہ لاتا یوسف علیہ السلام نے اپنے بھائی کو اپنی حالت پر مطلع کر دیا تھا یعنی یوسف علیہ السلام کا بھائی ہونا اور اپنے شفقت اور محبت سے بھی اگاہ کر دیا تھا جیسے قرآن کریم کی آیت اني اخوك فلا تبتئس بما كانوا يعملون اور سوال کرنے والے نے جو کہا غلام بنا لیا یہ سراسر غلط ہے یوسف علیہ السلام نے اپنے چھوٹے بھائی کو شفقت و اعزاز سے اپنے پاس رکھا تھا جیسے بھائی اپنے پاس رکھتے ہیں قرآن کریم اس کی صاف دلیل ہے (اوى اليه اخاه) گر یوسف علیہ السلام کچھ نقصان پہنچاتے تو اعتراض کی گنجائش ہوتی۔