سوال : قیامت کا ثابت ہونا عام سیاسی نقطہ نظر سے ؟
جواب :
سنیے دنیا کے حاکموں کا یہ دستور رہا ہے کہ جس شہر یا قصبہ والے باغی(rebels) ہو جاتے ہیں اور راہ پر نہیں آتے تو ان لوگوں کو سخت سزا دیتے ہیں یعنی ان کو یا تو قتل کر دیتے ہیں یا ہمیشہ کے لیے قید خانے میں ڈال دیتے ہیں اور شہر کو ہلاک کر دیتے ہیں یعنی عمارت وغیرہ کو زمین سے ملا دیتے ہیں وجہ اس کی ہوتی ہے کہ بغاوت کے جرم سے بڑھ کر کوئی جرم نہیں ہے ۔
مگر غور کیا جائے بنی آدم خدا کے رعایا ہیں اور اللہ نے یہ زمین و آسمان کو انہی کے رہنے کے لیے مکان بنایا ہے۔ اب ان کا حال یہ ہے بالاتفاق تمام دنیا میں شرکشی۔( Rebellion) ، ظلم و زیادتی ہر روز بڑھتی چلی جا رہی ہے اگر کبھی راہ پر آگئے تو وہ صرف چند روز کے لیے لہذا ان حالتوں سے ظاہر ہے کہ قیامت ہونا یقینی ہے۔
Tag:

