سوال : روز جزاء کس دن کا نام ہے ؟اور اس کی کیا حقیقت ہے؟
جواب :
روز جزاء اس دن کا نام ہے جس کو اللہ تعالی نے اعمال کا بدلہ دینے کے لیے مقرر کیا ہے اس سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ دنیا بدلہ کی جگہ نہیں بلکہ عمل کی جگہ ہے ۔جس طرح دفتر یا کارخانوں میں کام کرنے والے محنت و مشقت کے ساتھ کام کرتے ہیں اور نتیجۃً ان کی محنت کا صلہ ہر ماہ تنخواہ کی شکل میں ملتی ہے اور کوئی عقلمند ان کو کام کے دوران مصیبت زدہ شمار نہیں کرتا اور ان کو دیکھ کر ترس کھا اگر کر کوئی آزاد کرنا چاہے تو وہ لوگ اس کو بیوقوف سمجھنے لگتے ہیں۔
ٹھیک اسی طرح دنیا کی راحت و مصیبت اپنی جگہ ہے لیکن جو دنیا میں عمل کیۓ اس کا بدلہ پانے کے لیے ایک اور عالم کی ضرورت تھی اسی کا نام روز جزاء (judgment)ہے۔
Tags:

