سوال : قرآن کریم میں اللہ تبارک و تعالی اپنے لیے جمع کا صیغہ :نحن: استعمال کیا ہے تو کیا مسلمان متعدد خدا پر ایمان رکھتے ہیں ؟
جواب:
اسلام سختی کے ساتھ توحید پر ایمان لانے کی تاکید کرتا ہے اس سلسلے میں کسی مصلحت کو گوارا نہیں کرتا اب جو اللہ تبارک و تعالی نے قرآن کریم میں جمع کا صیغہ استعمال کیا ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ مسلمانوں کے نزدیک متعدد خدا ہیں۔ بلکہ یہ سمجھنا چاہیے کہ متعدد زبانوں میں جمع کا صیغہ دو قسم پر ہے:
1) عددی جمع کا صیغہ جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ جس چیز کے متعلق بحث کی جا رہی ہے وہ تعداد میں ایک سے زیادہ ہے۔ 2) جمع کا دوسرا صیغہ احترام کے لیے بولا جاتا ہے جیسا کہ انگریزی زبان میں ملکہ انگلستان اپنا ذکر(I) ائی کے بجائے (WE)وی کے لفظ سے کرتی ہے یہ گفتگو کا انداز(ROYAL PLURAL) یعنی شاہی صیغے جمع کے الفاظ سے معروف ہے۔ ٹھیک اسی طرح جب اللہ تبارک و تعالی قرآن میں اپنا ذکر کرتے ہوئے جمع کا صیغہ استعمال کرتا ہے تو اس کا مطلب عددی جمع نہیں بلکہ احترامی جمع(Respectful plural) ہوتا ہے۔