سوال:

آدمی کی پیدائش متعدد آیات میں بیان ہوئی ہے جیسے سورہ ال عمران میں من تراب اور سورہ حجر میں من حما مسنون اور سورہ صفات میں *من طين اللازب آیا ہے اور ایک جگہ ماء مهين آیا ہے اور ایک جگہ صلصال كالفخار آیا ہے ۔ان میں بظاہر اختلاف معلوم ہوتا ہے؟

جواب:

 اصل میں کچھ اختلاف نہیں ہے کیونکہ روایات سے اہل اسلام کے مطابق حضرت آدم علیہ الصلوۃ والسلام کا ڈھانچہ (structure) خشک مٹی (dry soil)سے بنایا گیا جو کھنکھناتی اور ٹھیکرے کی مثال تھی پھر اس کو مہین کرکے پانی سے گوندھا تو وہ طین اللازبگارا( sticky clay) ہو گیا پھر جب خمیر اٹھ گیا تو حمأمسنون ہو گئی اور اس کے بعد اس کی اولاد کا سلسلہ ماء مهين منی (seman )سے جاری ہوا۔