سوال : قرآن کریم یکبارگی کیوں نازل نہیں ہوا ؟23 برس کیوں لگ گئے ؟
جواب:
اس کے مختلف جواب ہیں ایک دلیل خود قرآن کریم میں موجود ہے جو کفار کے اعتراض پر جواب کے طور پر نازل ہوا تھا۔ قرآن کریم کی آیت (وقال الذين كفروا لولا نزل عليه القران جملة واحدة كذلك لنثبت به فؤادك ورتلناه ترتيلا)
سوره الفرقان آیت٣٢
کافروں کا اعتراض قرآن یکبارگی کیوں نہیں اتارا گیا ؟
جواباً عرض ہوا 23 برس میں نازل ہوا جب جیسے ضرورت پڑتی گئ واقعات ظاہر ہوتے رہے احکام نازل ہوتے گئے تاکہ مومنوں کا دل مضبوط ہو ٹھہر ٹھہر کے احکام اتارے تاکہ ایک دم عمل مشکل نہ ہو وضاحت کے ساتھ بیان ہو جائے۔ ( تفسیر ابن کثیر سورہ فرقان آیت 32 ) پورا قرآن ایک دم نازل ہوتا تو سارے احکام بھی ایک ساتھ نازل ہو جاتے اس اعتبار سے امت کے لیے عمل کرنا دشوار ہو جاتا تھوڑا تھوڑا نازل ہونے کی وجہ سے عمل کرنا بھی آسان ہو گیا۔
Tag:

