سوال : قرآن میں پردے کی آیات اتارنے کی ضرورت کیا تھی؟
جواب :
قرآن کریم میں پردے کے متعلق سات آیات نازل کی گئی ہیں کیونکہ اسلام میں عفت اور پاک دامنی کی حفاظت پر زور دیا گیا ہے اور پردہ عورت کے لیے اس کے وقار اور عفت و پاکدامنی کی حفاظت کا ذریعہ ہے اسلام نے عورت کو بہت حقوق دیے ہیں یہاں تک کہ عورت گھر کی ملکہ ہے اللہ تعالی نے فطری طور پر عورت کو وہ خوبیاں عطا فرمائی ہے جس سے وہ دوسرے غیر محرموں کو اپنی جانب مائل کر سکتی ہے اس کے جسم کی بناوٹ غیر محرم کو متاثر کر سکتی ہے لہذا اللہ تعالی نے عورت کو پردے کا حکم دیا اور مردوں کو نیچی نگاہ رکھنے کا بھی حکم دیا اگر مرد و عورت کے درمیان کوئی حدود اور پابندیاں نہ ہو تو دونوں گناہ کی جانب کبھی بھی آگے بڑھ سکتے ہیں لہذا نکاح کو مرد و عورت کے ملنے کے لیے حلال طریقہ قرار دیا باقی پردے کی آیات نازل فرما کر ایک لکیر کھینچ دی کہ عورت کا پورا جسم پردہ ہے اور فطرت کا تقاضا بھی یہ ہے کہ جو چیز قیمتی ہوتی ہے اس کو خفیہ اور پوشیدہ جگہ رکھا جاتا ہے لہذا اللہ تعالی نے جو مرد وعورت کا خالق ہے اپنے کلام میں عورتوں کے لیے پردے کی آیات نازل فرما کر ان کی عفت و پاکدامنی کی حفاظت کا نظام بتلا دیا ہے۔

