جواب : آج کوئی فرشتہ آجائے گا تو انسان دیکھ کر مر جائے گا اور معترضین کوئی رسول تھوڑی ہے کہ ان کے لیے کوئی فرشتہ آئے۔ جب ایک بار کسی واسطے کے ذریعے پیغام آگیا تو اب بار بار اس واسطے کو بلانا بے وقوفی اورکم عقلی ہے۔ باپ نے بیٹے کو کہا گھر پر بول دے کہ نانا کا فون آیا ہے، دعوت ہے، بلایا ہے تو بیٹے کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ چپ چاپ گھر جا کر اطلاع کر دے اگر بیٹا یوں کہے کہ میرے پاس بھی نانا کا فون آنا چاہیے تو ہی میں یقین کروں گا ورنہ نہیں کروں گا تو یہ باپ کی نافرمانی شمار ہوگی، اس طرح یہ معترضین بھی نافرمان سمجھے جائیں گے،اب ان کو بھی اپنے پروردگار کی ناراضگی کا انجام بھگتنا ہوگا۔