img
img

سوال : مکہ معظمہ میں جانوروں کا ذبح ہو جانا عقل کے خلاف ہے کیونکہ ان کا گوشت کوئی بھی نہیں کھاتا ؟

جواب :

اس کی حکمت یہ ہے کہ اصل میں یہ سنت ابراہیمی کی اتباع ہے اور اپنی پسندیدہ چیز کو خرچ کرنا مقصود ہے اور وہ صرف جانور ذبح کرنے سے حاصل ہو جاتا ہے گوشت رکھیں یا تقسیم کریں۔

دوسری بات یہ ہے کہ اصل عمل تو یہ ہے کہ بیٹے کو ذبح کریں لیکن اول تو سب کے بیٹے ہوتے نہیں دوسرے کے اگر یہ حکم ہوتا تو بہت کم لوگ اس حکم کی تعمیل کرتے حق تعالی کا فضل ہوا کہ جانور کو اولاد کی ذبح کے قائم مقام کر دیا اس لیے یہ کہنا کہ قربانی میں مال ضائع کرنا ہے جیسے آج کل کے نئے پڑھے لکھے لوگوں کا خیال ہے سراسر غلط ہے اور قربانی کا مقصد اللہ کے ساتھ محبت کا اظہار ہے اور اس سے وہ چیز حاصل ہو جاتی ہے پھر مال ضائع کہاں ہوا؟

Leave A Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *