ایك مطلب یہی ہے كہ سچی پكی توبہ كركے جب بندہ اپنی اصلاح كرلیتا ہے تو گناہوں كی جگہ نامہٴ اعمال میں نیكیاں لكھ دی جاتی ہیں۔ دوسرا مطلب یہ ہےكہ گناہوں كی جگہ نیكیاں كرنے كی توفیق اللہ پاك عطاء فرمادیتا ہے۔ ملاحظہ ہو آیت مباركہ: إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولَئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا.
مزید تفصیل كے لیے ترجمہ شیخ الہند رحمہ اللہ اور اُس كا حاشیہ دیكھیں۔
یہ آیت شریفہ سورہٴ فرقان كے آخری ركوع پارہ نمبر 19 میں ہے۔