جواب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی صاحبزادیوں کا نکاح حضرت عثمان سے کرایا وجہ یہ ہے کہ حضرت عثمان سے نبی راضی تھے عثمان کو پسند کرتے تھے،حضرت عثمان بالکل سیدھے سادھے انسان تھے، فرشتے بھی ان سے حیا کرتے تھے اور نبی نے فرمایا کہ میں نے اپنی اولاد کے جتنے بھی نکاح کرائے اللہ تعالی کے حکم سے کرائے اور اگر میری 40 بیٹیاں یا 100 بیٹیاں ہوتی تو میں ایک کے بعد ایک عثمان کے نکاح میں دے دیتا اور ہمارے نبیﷺ کی جو بات ہوتی ہے وہ وحی (اللہ تعالی کی طرف سے )ہوتی ہے تو نتیجہ یہ ہے کہ اللہ تعالی کے حکم سے نکاح ہوا ہے اس میں کسی منصب،عہدہ،ذمہ داری، مال وغیرہ کی لالچ شامل نہیں ہے-