سوال : جو بے جان چیزیں ہیں وہ اللہ کو جان ہی نہیں سکتی تو پھر وہ اس کی عبادت کیسے کر سکتی ہیں ؟
جواب :
سجدہ کے معنی فرمانبرداری کے ہیں۔ ہاں ہر چیز کی اطاعت اپنی حیثیت کے مطابق ہوتی ہے اس آیت کے معنی ظاہر ہے زمین و آسمان کی سب چیزیں خدا کی فرمانبردار(Obedient) ہیں جو جو کام ان کے سپرد ہیں وہ ان کو عمدہ طریقے سے پورے کر رہے ہیں۔قرآن بھی اس کی گواہی دیتا ہے (كل له قانتون) ہر ایک چیز خدا کی فرمانبردار ہے۔ معلوم ہوا کہ ہر چیز کی عبادت چاہے وہ جاندار ہو یا بے جان ہو اس کی حیثیت کے مطابق ہوتی ہے۔