سوال : اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا آپ نے کبھی یہ دیکھا تھا کہ یہ کائنات تخلیق کی گئی؟
جواب :
“ہونے” کے لیے “دیکھنا” ضروری نہیں۔
ملحد نے خود کو کسی انسان سے پیدا ہوتے ہوئے نہیں دیکھا مگر پھر بھی مانتا ہے کہ وہ انسان کا بچہ ہے، گدھے کا نہیں۔
دیکھے بغیر عقل کے ذریعے ماننا منطق کے خلاف نہیں۔
بگ بینگ (Big Bang) کو کسی ملحد نے نہیں دیکھا مگر کائنات کے پھیلاؤ کو ریورس کرکے عقلی استدلال سے مانتا ہے اور اس پر ایمان بالغیب رکھتا ہے۔
اسی طرح کائنات کی ترکیب (composition) اور احتیاجی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ کسی خالق نے بنائی ہے۔


Comments are closed