سوال : جب تقدیر میں سب کچھ لکھ دیا گیا ہے تو عمل کا کیا فائدہ؟

جواب : دراصل غلط فہمی یہ ہوتی ہے کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جو تقدیر میں لکھا ہے وہی بلاختیار ہم کرتے ہیں حالانکہ بات اسکے برعکس ہے- چنانچہ اصل بات اس موضوع میں یہ ہے کہ ہم اور آپ جو کرینگے وہی تقدیر میں لکھا ہے

Read More

سوال : اگر انسان کی تخلیق کا مقصد صرف عبادت ہے تو کیا فرشتے عبادت کے لیے کافی نہیں تھے پھر انسان کو کیوں پیدا کیا گیا ؟

جواب :بیشک اللہ تعالی کے فرشتے اللہ کی عبادت ہی کر رہے تھے لیکن ان کی عبادت بلکل مختلف نوعیت کی تھی چونکہ فرشتوں کے مزاج میں اللہ کے حکم کے خلاف کرنے کی طاقت اور قدرت ہی نہیں ہے مثلا اگر وہ چاہیں عبادت نہ کریں یا

Read More

سوال : جب اللہ ہی ہدایت دیتا ہے اور گمراہ کرتا ہے تو پھر اس میں انسان کا کیا قصور ہے ؟

جواب :یقیناً یہ بات صحیح ہے کہ اللہ ہی ہدایت دیتا ہے اور وہی گمراہ کرتا ہے لیکن اس کہ باوجود انسان اگر گمراہ ہوتا ہے تو اپنے ارادہ اور غلطی کے بنیاد پہ ہوتا ہے اسکی تفصیل یہ ہے کہ. ہدایت کا مطلب ہوتا ہے رہنمائی کرنا،

Read More

سوال : اسلام بھی ایک بت پرست مذہب ہے کیوں کہ مسلمان کعبہ شریف اور حجر اسود کی عبادت کرتے ہیں؟

جواب : الحمد اللہ ہم مسلمان نہ کعبہ کی عبادت کرتے ہیں نہ حجر اسود کی بلکہ مسلمانوں کا عقیدہ یہ ہے کہ شرک اور بت پرستی (مورتی پوجا) کی جتنی مخالفت اسلام نے کیا ہے دنیا کا کوئ مذہب نہیں کیا ہے . حقیقت یہ ہے کہ

Read More

سوال : کائنات کو بنانے سے پہلے خدا کیا کر رہا تھا؟

جواب: اس سوال میں یہ مفروضہ چھوپا ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ جو کچھ کرتا ہے ہمیں ان سب کے بارے میں علم ہے- یا سب کچھ معلوم ہونا چاہیے ایسا کچھ نہیں ہے- ہم نے کبھی یہ دعوی نہیں کیا .اور اس سوال سے یہ بھی تاثر

Read More

سوال :اگر خدا قادر ہے تو اس نے تخلیق نامکمل کیوں کی؟ سمجھ تو جانوروں کے پاس بھی ہے پھر انسان ہی کیوں پیروی کریں جبکہ جانوروں کو سیکھایا جائے تو ماتھے وہ بھی ٹیک دے گئے؟

جواب: شک میں مبتلا لوگ سوال کرتے ہیں اگر خدا واقعی ہر چیز پر قادر ہے تو اُس نے انسان کو اتنا کمزور سیکھنے کا محتاج اور نامکمل کیوں بنایا؟ شعور تو جانوروں کے پاس بھی ہوتا ہے تو صرف انسان ہی کیوں خدا کی پہچان کرے؟” اس

Read More

سوال : رزق کی ذمہ داری اللہ خود نے لی ہے تو سوال یہ ہے کہ آخر لوگ بھوک سے کیوں مرتے ہیں ؟

جواب :اللہ تعالی نے رزق کا ذمہ خود لیا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ نے اس کائنات میں جاندار پیدا کرکے یونہی نہیں چھوڑ دیا، بلکہ ان کے رزق کا پورا سامان اور انتظام رکھ دیا، پورا بندوبست کردیا اور سارے اسباب مہیا کردیے۔ یہ

Read More

سوال : اسلام میں مرد کو عورت پر فضیلت حاصل ہے اور عورت کو کمتر سمجھا گیا ہے ؟

جواب :اسلام میں مرد کو عورت پر کوئی فضیلت نہیں، البتہ شوہر کو بیوی پر ایک درجہ اوپر رکھا گیا ہے اور وہ درجہ قیادت (leadership) کا ہے۔ کیونکہ ہر نظام اور آرگنائزیشن میں ایک ہی قائد (leader) ہوتا ہے، تو شوہر بیوی کے خاندانی نظام (family system)

Read More

سوال : مزید یہ وضاحت بھی کریں کہ غیر مادی اور “کچھ نہیں” (Nothing) کی تعریف کیا ہے۔ کیا آپ کو ان دونوں میں کوئی فرق نظر آتا ہے؟

جواب :جی ہاں ،ہمیں ان دونوں کے درمیان اتنا فرق نظر آتا ہے جتنا زمین و آسمان میں ہے۔غیرمادی وہ ہے جس کا وجود atoms اور مادی ذرات سے نہ بنی ہو جیسے شعور،علم غیر مادی چیزیں ہیں جبکہ nothing ایک تصور ہے اس کا کوئی وجود حقیقی

Read More

سوال :اب یہ سوال بھی اہم ہے کہ اگر آپ کا خدا خود بخود وجود میں آ سکتا ہے، تو پھر اس کائنات کو خود بخود وجود میں آنے میں کیا مسئلہ ہے؟

جواب :یہ ہمارا عقیدہ نہیں کہ خدا خودبخود وجود میں آیا ہے بلکہ ہمارا عقیدہ ہے کہ خدا ہمیشہ سے ہے، البتہ ملحدین کا یہ عقیدہ ضرور ہے کہ کائنات وجود میں ائی ہے اور یہ ایک اثر(effect) ہے اور ہر اثر کیلئے منطقی طور پر علت(Cause) ضروری

Read More